AA NEWS NETWORK
قوم کومعاشی محاذ پر خوشخبریاں ملنا شروع
ہوگئیں، فردوس عاشق
وفاقی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم کومعاشی محاذ پر خوشخبریاں ملنا شروع ہوگئیں، کرنٹ
اکاؤنٹ خسارہ2.1 بلین ڈالرسے کم ہوکرچارسال کی کم سطح579 ملین ڈالر پرآ گیا، یہ معاشی
محاذ پرحکومتی فیصلوں کی درست سمت کا ثبوت ہے انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا
کہ قوم کو معاشی
محاذ پر خوشخبریاں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔
ملکی معیشت کی بہتری اور استحکام کے حکومتی اقدامات کے ثمرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔ مالی
سال 2018 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جو 2.1 بلین ڈالر تھا وہ کم ہو کر 579 ملین ڈالر پر
آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چار سال میں کم ترین خسارہ ہے۔ مالی سال 2020ء میں کرنٹ
اکاؤنٹ خسارے میں مزید 44 فیصد کمی متوقع ہے۔ جس سے افراطِ زر میں کمی اور ملکی معیشت
توانا ہوگی۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برآمدات و ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات
میں نمایاں کمی حکومتی درست پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ ترسیلات زر میں اضافہ بیرون ملک مقیم
پاکستانیوں کا حکومتی معاشی اصلاحات پر اعتماد کا اظہار ہے۔ یہ ثبوت ہے کہ معاشی محاذ
پر حکومتی مشکل فیصلے درست سمت میں صحیح قدم ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انشاء
اللہ اس کے فوائد عوام تک جلد پہنچیں گے۔ آنے والے ماہ و سال ملک و قوم کے لئے مزید
خوشخبریاں لائیں گے۔ پاکستان عمران خان کی قیادت میں قومی ترقی اور خوشحالی کی منزل
حاصل کر کے رہے گا۔
|
No comments