Breaking News

پنجاب کے اہم (ن) لیگی رکن اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا | AA NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK

AA NEWS NETWORK

پنجاب کے اہم (ن) لیگی رکن اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا



پولیس نے کارروائی کرکے سابق لیگی ایم پی اے افتخار بلوچ کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے آج صبح افتخار بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا اور سابق لیگی ایم پی اے کو حراست میں لے لیا، افتخار بلوچ کو چوکی سول لائنزکی حوالات میں بند کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی








کے مرکزی رہنما، رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ میرا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے تھا معلوم ہے کہ غربت کیا ہوتی ہے، ایلیٹ کلاس کے لوگ برداشت نہیں کرتے کے مڈل کلاس کا کوئی شخص سیاست کا اعلی مقام حاصل کرے، اپنی زندگی پر ایک کتاب لکھ رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ بار سکھر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی جانے والی دعوت کے موقع پر وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیدخورشید شاہ نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں سکھر ہائی کورٹ بار کا سینئر ممبر ہوں، سکھر ہائی کورٹ بار نے ملک میں چار بڑی مارشل لاء کا مقابلہ کیا ہے، بطور سیاسی کارکن وہ رات نہیں بھولتا جب جیلر نے آکر کہا کے صبح آپ کو کوڑے مارنے کیلئے لیکر چلنا ہے اس بار کی درخواست دائر کرنے کی وجہ سے مجھے کوڑے نہیں لگے۔ انہوں نے کہا کہ آج جس مقام پر ہو یہاں ایک دن میں نہیں پہنچا ہوں ایلیٹ کلاس کے لوگ برداشت نہیں کرتے کے مڈل کلاس کا کوئی شخص سیاست کا اعلی مقام حاصل کرے مجھ جیسے مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے شخص کو سیاست میں لانے کا سہرا شہید ذوالفقار








بھٹو کو جاتا ہے، انکا کہنا تھا کہ ملک میں 54 اور 56 کے آئین بنے۔ ایوب خان 1951 میں آئے اور دس گیارہ سال حکومت پر رہے۔ شملہ معاہدہ پر بھارت نے پاکستان سے شکست کھائی۔ بھارت نے پیشکش دی کے 90 ہزار قیدی چاہیئے یا پھر 5 ہزار ایکٹر زمین ذوالفقار بھٹو نے کہا کے زمین چاہیئے۔








No comments