’’ جناب وزیر اعظم ! میں نہیں چاہتا کی مفادات کا ٹکراؤ ہو اور۔۔۔‘‘وزیر اعظم عمران خان نے خسرو بختیار کی درخواست منظور کر لی
’’ جناب وزیر اعظم ! میں نہیں چاہتا کی مفادات کا ٹکراؤ ہو اور۔۔۔‘‘وزیر اعظم عمران خان نے خسرو بختیار کی درخواست منظور کر لی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے وزیرصنعت و پیداوار خسرو بختیار کی شوگر ایڈوائزری بورڈ کو کسی اور وزارت میں منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت و پیداوار خسرو بختیار نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم سے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو کسی اور وزارت میں منتقل کرنے کی درخواست کردی۔
وزیرصنعت و پیداوار نے خط میں لکھا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میرے ماتحت کام کرے گا تو مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ عوام کے حالیہ خدشات کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ چینی سے متعلق معاملات کوئی اور وزارت دیکھے۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کی درخواست فوری طور پر منظور کرتے ہوئے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو کسی اور وزارت میں منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری صنعت و پیداوار اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کو مل کر شوگر ایڈوائزری بورڈ کسی اور وزارت کے ماتحت کرنے کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔
No comments