Breaking News

آخری عشرے میں دورہ ِسعودی عرب کرنے کی تیاری! وزیر اعظم عمران خان کے دورے کا شیڈول سامنے آگیا، کس کس سے ملاقاتیں ہونگی؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ دورہ سعودی عرب کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں۔وزیراعظم سعودی ولی عہد اور دیگر اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

قبل ازیں پاکستان تعینات سعودی عرب کے میں نواف سعید المالکی نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ عید سے پہلے یا پھر عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

جہاں ان کی سعودی فرمانروا سے ملاقات ہوگی ، اس کے علاوہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان دیگر اعلیٰ سطح کی سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اس سلسلے میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھی چند روز قبل ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہاکہ وزیر اعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد کی ٹیلی فون گفتگو ہوئی جس دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی اور وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی سعودی عرب کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔

دوسری طرف حکومت نے سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سعودی عرب سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کی شکایات کے بعد سفارت کاروں کو وطن واپس بلا لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت کاروں کی شکایات ملی تھیں، پاکستانی شہریوں کی شکایت پر مذکورہ سفارت کاروں کو وطن واپس بلا لیا ہے ، وفاقی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اگر کسی اور ملک سے سفارت کاروں کی شکایت ملی تو انہیں بھی وطن واپس بلا لیا جائے گا۔

No comments