مسافروں کی شکایت پر ایئرہوسٹسز کوماسک نہ پہننے کا حکم | AA NEWS NETWORK
مسافروں کی شکایت پر ایئرہوسٹسز کوماسک نہ پہننے کا حکم
مسافروں کی شکایت پر ایئرہوسٹسز کوماسک نہ پہننے کا حکم | AA NEWS NETWORK |
جکارتہ(نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کی قومی ایئرلائنز گیروڈا نے بھی اپنے عملے پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے رکھا تھا لیکن مسافر کی شکایات پر ایئرہوسٹز کو ماسک پہننے سے استثنیٰ مل گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر تمام ممالک میں لوگ فیس ماسک کا استعمال کررہے ہیں تاکہ وائرس سے بچا جاسکے اسی طرح انڈویشیا کی فضائی کمپنی گیروڈا نے بھی اپنے عملے کو فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا تھا۔گزشتہ روز ایئرہوسٹسز کو فیس ماسک پہننے سے روک دیا گیا جس کی وجہ مسافروں کی جانب سے ایئرہوسٹسز کی شکایات درج کرانا تھا۔رپورٹ کے مطابق گیروڈا کے صدر عرفان سیتیا پترا کا کہنا ہے کہ انہیں مسافروں
کی طرف سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں کہ وہ فیس ماسک کی وجہ سے استقبال کے لیے کھڑی اور دوران سفر سروس مہیا کرنے والی ایئرہوسٹسز کی مسکراہٹ نہیں دیکھ پاتے۔مسافروں کی جانب سے التجا کی گئی کہ ایئرہوسٹسز پر فیس ماسک کی پابندی ختم کی جائے جس پر فضائی کمپنی نے ایئرہوسٹسز کو ماسک اتارنے کا حکم دے دیا۔عرفان سیتیاپترا کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے عملے اور مسافروں کا تحفظ اور سکون سب سے اہم ہیں لہٰذا ہم ایئرہوسٹسز پر فیس ماسک کی پابندی ختم کرنے کے باوجود کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اس مقصد کے لیے ایئرہوسٹسز کو مسافروں سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
No comments