بیک وقت 25 سکولوں سے ایک کروڑ سے زیادہ تنخواہ لینے والی خاتون ٹیچر گرفتار| AA NEWS NETWORK
بیک وقت 25 سکولوں سے ایک کروڑ سے زیادہ تنخواہ لینے والی خاتون ٹیچر گرفتار
بیک وقت 25 سکولوں سے ایک کروڑ سے زیادہ تنخواہ لینے والی خاتون ٹیچر گرفتار| AA NEWS NETWORK |
دہلی(نیوز ڈیسک) ایک سکول ٹیچر سال بھر میں تنخواہ کی مد میں کتنی رقم کما لیتا ہو گا؟ آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ بھارت میں ایک خاتون سکول ٹیچر نے 13ماہ میں 1کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 2کروڑ 16لاکھ 33ہزار پاکستانی روپے) کما لیے۔ جب اس ٹیچر کی واردات کا انکشاف ہوا تو پوری حکومتی مشینری سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس ٹیچر کا نام انامیکا شکلا تھا جو بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک پرائمری سکول میں 13ماہ قبل سائنس ٹیچر بھرتی ہوئی۔درحقیقت انامیکا ایک سکول میں نہیں بلکہ بیک وقت 25سکولوں میں بھرتی ہو گئی اور ہر مہینے
25تنخواہیں لیتی رہی۔ اترپردیش میں ٹیچرز کی نگرانی کا کڑا نظام ہے اور ان کی ’رئیل ٹائم‘ مانیٹر نگ کی جاتی ہے۔ اس کے باوجود انامیکا کس طرح 25سکولوں میں بھرتی ہو گئی اور کس طرح صرف ایک سکول میں پڑھا کر 25سکولوں سے تنخواہ لیتی رہی۔ یہ بات ایک ایسا معمہ ہے جس نے اترپردیش کی سرکاری مشینری کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ انامیکا اترپردیش کے شہر مین پوری کی رہنے والی ہے۔ اس کی تمام سکولوں میں حاضریاں لگتی رہیں، مگر کیسے؟ یہ کوئی نہیں جانتا۔ ڈائریکٹر جنرل آف سکول ایجوکیشن وجے کرن آنند کا کہنا ہے کہ حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
No comments