Breaking News

بریکنگ نیوز : وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا


بریکنگ نیوز : وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
بریکنگ نیوز : وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز : وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکیٹ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مالٹا کے وزیراعظم 18جنوری کو عہدہ چھوڑیں گے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں مالٹا حکومت کی بدعنوانی کا پردہ فاش کرنے کے بعد قتل ہونے والی خاتون صحافی ڈیفنی وانا گیلیزیا کے کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں




طلب کیے جانے پر وزیراعظم کے چیف آف سٹاف مستعفی ہو گئے تھے۔ یاد رہے خاتون تحقیقاتی صحافی ڈافنی کارئوانا گالیزیا 2017ء میں کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئیں تھیں جس پر ان کے قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیر سیاحت کونرڈ میزی نے استعفی دے دیا تھا۔ خیال رہے دو روز قبل ملک بھر میں جاری پرتشدد واقعات اور سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی المتنفیقی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے آفس سے جاری ایک بیان میں عبدالمہدی نے کہا کہ وہ اپنا استعفیٰ پارلیمنٹ کو پیش کریں گے اور قانون ساز نئے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے۔ عبدالمہدی کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان شیعہ عالم آیت اللہ علی ال سیستانی کی جانب سے قیادت میں تبدیلی کے جواب میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علی ال سیستانی کے مطالبے کے جواب میں میں پارلیمنٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد میرا استعفاء قبول کرلے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب عہدے سے استعفاء دیں گے۔ عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس اتوار کے روز متوقع ہے۔ پچھلے کئی ہفتوں میں عراق کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف




پرتشدد مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں سینکڑوں شہری ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔



No comments