Breaking News

بریکنگ نیوز: اہم ترین ملک میں خوفناک بم حملہ ۔۔۔۔۔ 100 سے زائد ہلاکتوں کی خبر آگئی


بریکنگ نیوز: اہم ترین ملک میں خوفناک بم حملہ ۔۔۔۔۔ 100 سے زائد ہلاکتوں کی خبر آگئی
بریکنگ نیوز: اہم ترین ملک میں خوفناک بم حملہ ۔۔۔۔۔ 100 سے زائد ہلاکتوں کی خبر آگئی

بریکنگ نیوز: اہم ترین ملک میں خوفناک بم حملہ ۔۔۔۔۔ 100 سے زائد ہلاکتوں کی خبر آگئی

صومالیہ حکام کے مطابق ٹرک بم دھماکا دارالحکومت موغادیشو کی ایک مصروف سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا گیا واقعے میں 100 افراد ہلاک اور 125 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق شدت پسندوں نے باترود سے بھری گاڑی موغادیشو کی مصروف ترین شاہراہ پر ٹیکس کلیکشن سینڑ کی عمارت سے ٹکرانے کی کوشش کی جہاں




پولیس کی چیک پوسٹ ہونے کے باعث بمبار گاڑی سرکاری عمارت کے قریب نہ لیجا سکا اور دھماکا ہونے سے چوکی اڑ گئی صومالیہ کے رکن پارلیمنٹ عبدالرزاق نے 90 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں یونیورسٹی کے طلبہ کی تعداد 16 ہے یاد رہے کہ دھماکے سے چند لمحے پہلے یونیورسٹی کی بس چوکی کے قریب رکی جس میں 17 چلبہ سوار تھے۔ سرکاری ترجمان نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کا نشانہ بننے والے افراد میں زیادہ تعداد یونیورسٹی طلبہ کی ہے، جو واقعے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے، جاں بحق افراد میں ترک شہری بھی شامل ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق 73 افراد کی لاشیں اور 50 سے زائد زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ مقامی حکام اور میڈیا کے مطابق تاحال کسی بھی تنظیم نے تاحال موغادیشو دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔عینی شاہد عبدالقادر نے کہا ہے کہ دھماکا کے بعد انہوں نے ہر طرف انسانی اعضا بکھرے دیکھے جن میں سے کچھ لاشیں بر ی طرح سے جل چکی تھیں اور ان کی شناخت نی ممکن تھی۔ واضح رہے کہ صومالیہ میں ایسے




حملے اکثر اوقات شدت پسند تنظیم الشباب کرتی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔ دریں اثنا صومالیہ کے صدر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گرد ملکی تعمیرو ترقی میں رکاوٹ نہیں بن سکیں گے اور ان کے خلاف بے رحم آپریشن جاری رہے گا۔

1 comment:

  1. add show ni ho rhe laikn aap may b na ppta ho ye jo back link bne is blog ke lye wo remoove kr do

    ReplyDelete