Breaking News

نوازشریف کو نیب منتقل کیا،اسی دن ہمارے کان کھڑے ہوگئے تھے


نوازشریف کو نیب منتقل کیا،اسی دن ہمارے کان کھڑے ہوگئے تھے
نوازشریف کو نیب منتقل کیا،اسی دن ہمارے کان کھڑے ہوگئے تھے
نوازشریف کو نیب منتقل کیا،اسی دن ہمارے کان کھڑے ہوگئے تھے
مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کوجس دن نیب منتقل کیا، ہمارے کان کھڑے ہوگئے تھے،نوازشریف کی بیماری نیب کے علم میں تھی، دوسرے قیدیوں کی طرح نوازشریف جہاں چاہیں علاج کا حق ملنا چاہیے، ان کو ہرطرح کی تکلیف پہنچائی گئی،اب قوم کا غصہ دیکھ کر عمران خان بیک فٹ پر جارہے ہیں۔



انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی بیماری نیب کے علم میں تھی، لیکن اس کے باوجود نیب ان کے علاج ومعالجے کیلئے کچھ کررہا ہے اور نہ ان کے گھر والوں کو آگاہ کیا جارہا ہے۔جب ان کے ذاتی معالج کے علم میں یہ باتیں آتی ہیں اور پھر ن لیگ کے ورکرز احتجاج کرتے ہیں تو نیب حکام نے ان کو رات ایک بجے ہسپتال منتقل کیا۔




یہ ایک انتہائی اور سنگین جرم ہے، انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ عمران خان کا ٹریک ریکارڈدیکھیں، عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا، چیخیں نکلواؤں گا۔




امریکا میں جاکر انہوں نے اعلان کیا کہ میں پاکستان پہنچ کر ان کی سہولتوں ختم کروں گا ، جو کہ جیل مینوئل کے مطابق دی گئی ہیں، پھر کل کابینہ کے اجلاس میں صرف نیب کے ملزمان کیلئے قوانین بنائے گئے،جو دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کیلئے ہوتے ہیں۔انتقامی کاروائیوں کیلئے نئے قوانین بنائے جارہے ہیں۔عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک پاکستان بنائیں گے، لیکن یہ تودوپاکستان ہیں۔



نیب کے پاس ایسا سیاہ قانون موجود ہے کہ وہ جس کو چاہیے پکڑ کرلے جائیں، ان کا دل چاہے توعمران خان بھی پکڑ سکتے ہیں۔پھر نوازشریف جو پہلے ہی جیل میں ہیں، ان کے خلاف چوہدری شوگر مل کا کیس بنادیا گیا، جس کی مشرف دور میں اور اس سے پہلے بھی تفتیش ہوچکی ہے۔ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے حکم پر تین سال بند پڑی ہے۔جیل میں پڑے ہوئے ایک شخص کونیب کی تحویل میں دے دیا جاتا ہے،ہمارے اسی د ن کان کھڑے ہوگئے تھے۔



اب قوم کے غصے کو دیکھ کر عمران خان بیک فٹ پر جارہے ہیں۔بیمار نوازشریف کے سامنے ان کی بیٹی کو جیل لے جایا جاتا ہے، ان کی تکلیف پہنچائی جاتی ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ ہم میاں صاحب کی بیماری پر سیاست نہیں کررہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین قانون کے مطابق جس طرح ہرکسی کو اپنے علاج ومعالجے کامرضی کے مطابق حق حاصل ہے اسی طرح نوازشریف کو جہاں علاج کیلئے اطمینان ہو،وہاں پر علاج کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

No comments