Breaking News

ایران سے ثالثی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کو غلط قرار دینے والے سعودی وزیر خارجہ کو برطرف کر دیا گیا

ایران سے ثالثی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کو غلط قرار دینے والے سعودی وزیر خارجہ کو برطرف کر دیا گیا، شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سعودی عرب کے نئے وزیر خارجہ مقرر، سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے باقاعدہ شاہی فرمان جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی ہے۔

سعودی کابینہ کی طاقتور ترین شخصیت وزیر خارجہ عادل الجبیر کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کو ایسے وقت میں برطرف کیا گیا ہے جب انہوں نے 2 روز قبل ایران کیخلاف بیان داغا تھا اور وزیراعظم عمران خان کے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی سے متعلق بیان کو بھی غلط قرار دیا تھا۔

سعودی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر ابراہیم العساف کو وزارت خارجہ کے عہدے سے ہٹا کر شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ بن فیصل بن فرحان آل سعود کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر العساف کو وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن مقرر کیا گیا۔ شاہی فرمان کے تحت وزیر ٹرانسپورٹ نبیل بن محمد العامودی کو بھی ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ صالح بن ناصر بن علی الجاسر کو نیا وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا۔

شاہی فرمان کے تحت عبداللہ بن شرف بن جمعان الغامدی کو بھی وزیر کے عہدے کے مساوی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کا سربراہ ، اور صالح بن محمد بن ابراہیم العثیم کو ادارے کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا۔عصام بن عبد اللہ بن خلف الوقیت کو قومی انفارمیشن سینٹر کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔ ڈاکٹر طارق بن عبد اللہ بن عبد العزیز الشدی کو نیشنل ڈیٹا مینجمنٹ آفس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

No comments