Breaking News

کشمیر کے لئے ملائیشین وزیراعظم نے اپنا بڑا نقصان کروالیا، ڈٹ کر کھڑے ہوگئے


کشمیر کے لئے ملائیشین وزیراعظم نے اپنا بڑا نقصان 
کروالیا، ڈٹ کر کھڑے ہوگئے
کشمیر کے لئے ملائیشین وزیراعظم نے اپنا بڑا نقصان کروالیا، ڈٹ کر کھڑے ہوگئے
کشمیر کے لئے ملائیشین وزیراعظم نے اپنا بڑا نقصان کروالیا، ڈٹ کر کھڑے ہوگئے
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کشمیر پر اپنے دوٹوک موقف کی وجہ سے اپنا بھاری نقصان کروانے کے بعد بھی اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑے ہو گئے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق بھارت کے کشمیر میں جاری مظالم اور آرٹیکل 370کے خاتمے پر مہاتیر محمد نے کڑی تنقید کی تھی جس پر بھارتی تاجروں نے ملائیشین پام آئل کا




بائیکاٹ کر دیا تھا۔ بھارت ملائیشیاءسے پام آئل کا سب سے بڑا خریدار تھا چنانچہ اس بائیکاٹ سے اسے بھارتی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اتنا نقصان ہونے کے باوجود مہاتیر محمد کشمیر کے معاملے پر اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے کہا ہے کہ ”بھارتی تاجروں کی طرف سے پام آئل کا بائیکاٹ کرنے کے باوجود میں کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم رہوں گااور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات پر میں نے جو تنقید کی تھی اس سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔میں اپنی بات کرتا ہوں، وہ بولتا ہوں جو میرے ذہن میں ہوتا ہے اور پھر اس سے کبھی پیچھے ہٹتا ہوں نہ اپنی بات تبدیل کرتاہوں۔ میں صرف اتنا کہتا ہوں کہ ہم سب کو اقوام متحدہ کے قوانین پر کاربند رہنا چاہیے ورنہ اقوام متحدہ کے باقی رہنے کاکیا جواز رہ جاتا ہے؟“واضح رہے کہ مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”بھارت نے کشمیر پر حملہ کیا اور اس پرقبضہ کر رکھا ہے۔“ ان کے اس بیان کے بعد بھارتی ویجی ٹیبل آئل ٹریڈ باڈی نے اپنے اراکین کوہدایت کر دی تھی کہ وہ ملائیشیا سے پام آئل کی خریداری بند کر دیں۔




جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کا ستیا ناس کردیاہے ، ہمیں کٹھ پتلی حکومت سے جان چھڑاناہوگی ، کٹھ پتلی حکومت نے کشمیر کا سودا کرلیاہے ، سفید پوش طبقے کا معاشی قتل کیا جارہاہے ،عمران خان ظالم اور سندھ دشمن ہے ، کٹھ پتلی کی حکومت گرا کر عوامی حکومت بنا کر رہیں گے ، عمران خان کی حکومت گرانے نکلا ہوں۔اسلام کوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے عوام کو طاقت کا سرچشمہ بنایا ، بھٹو نے ہاریوں کوزمینیں دیں ، ملک کیلئے جدوجہد کی اور ملک کو آئین دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تھر محبت ، امن اور مہمان نوازوں کا شہر ہے ، بے نظیر نے عوام کی خاطر شہادت قبول کی ، بے نظیر نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کوللکارا ۔ انہوں نے کہا کہ تھر والوں نے انگریز کے خلاف بغاوت کی، میں ان بہادر لوگوں کے پاس آیا ہوں ۔ آج پر پھر صوبوں کے حقوق چھینے جارہے ہیں اور صوبے کواس کاحصہ نہیں دیا جارہا ۔ آج پر ظالم اور کٹھ پتلی اور سلیکٹیڈ حکومت کاکا راج ہے ، نوجوانوں کو روز گا رنہ




دیکر ان کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرکے سفید پوش طبقے کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ، سندھ کے حقوق چھینے جارہے ہیں، عوام کے معاشی حقوق سلب کئے جارہے ہیں ، سندھ کا پانی چوری کیا جا رہاہے ، اب یہ لوگ کراچی چھینناچاہتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان ظالم اورسندھ دشمن ہے ، میں آپ بہادر اور غیور لوگوں کے پاس آیا ہوں ، مجھے آپ کا ساتھ چاہئے جیسے آپ نے شہید بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کا ساتھ دیا تھا ۔ اگر آپ میرے ساتھ ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہم کو نہیں روک سکتی ، ہم مل کر اس کٹھ پتلی کوگرائیں گے ، عوامی حکومت بنا کر رہیں گے ، عوام کی خدمت کریں گے اور مسائل کاحل نکالیں گے ۔



No comments