Breaking News

عمران خان کے پاس میڈیا کی دوبہترین شخصیات موجود ہیں، ڈاکٹرشاہد مسعود


عمران خان کے پاس میڈیا کی دوبہترین شخصیات موجود ہیں، ڈاکٹرشاہد مسعود
عمران خان کے پاس میڈیا کی دوبہترین شخصیات موجود ہیں، ڈاکٹرشاہد مسعود

سینئرتجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس میڈیا کی دوبہترین شخصیات موجود ہیں، عمران خان صرف حسن نثار اور ہارون رشید کو بلا لیتے اورمشاورت کرتے تو کسی میڈیا اینکرزکوبلانے کی ضرورت نہ ہوتی،یہ لوگ عمران خان کیلئے باقاعدہ لڑتے رہے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے اپنے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کل جب میڈیا اینکرز سے مل رہے تھے تو میں سیاست اور دوسری چیزوں سے ہٹ کر کہہ رہا ہوں ، عمران خان کے پاس میڈیا سے تعلق رکھنے والی صرف دوشخصیات ہوتیں، میں ان شخصیات کو اتنے سالوں سے سنا ہے، دیکھا ہے، پڑھا ہے۔



ایک حسن نثار صاحب ہیں خوبصورت زبردست شخص، ان کو عمران خان بلاتے اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے پوچھتے، حسن نثار کو کوئی لالچ نہیں کہ انہوں نے کوئی پلاٹ لینے ہیں یا کوئی پرمٹ لینے ہیں۔

دوسری شخصیت ہارون رشید ہے۔ یہ نفیس آدمی ہیں۔ فواد چودھری یا دوسرے اس وقت کہاں تھے جب یہ لوگ عمران خان کیلئے لڑتے رہے ہیں۔عمران خان کے پیچھے اب جو لوگ ہیں یہ تولالچی ہیں، کبھی نوازشریف کبھی زراری کی حکومت میں رہے۔




واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری اصولوں پر مکمل یقین رکھتی ہے اسی لئے حکومت نے اپوزیشن سے بات چیت کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنا جمہوری حق استعمال کرنے کا مکمل حق ہے تاہم یہ حق ملکی قوانین، آئین اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں استعمال کیا جانا چاہئے۔



سابق وزیرِ اعظم کی صحت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سابق وزیرِاعظم کو ملک میں موجود بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ملک ہے اور ہم سب نے مل کر اس کی بہتری کا سوچنا ہے۔ انہوں نے کہا میڈیا بھی ملکی تعمیر و ترقی میں حصہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام لانے اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے میڈیا کا تعاون درکار ہے۔




No comments