Breaking News

مریم نواز کو نواز شریف کے پاس ہسپتال میں رہنے کی اجازت دے دی گئی


مریم نواز کو نواز شریف کے پاس ہسپتال میں رہنے کی اجازت دے دی گئی
مریم نواز کو نواز شریف کے پاس ہسپتال میں رہنے کی اجازت دے دی گئی
مریم نواز کو نواز شریف کے پاس ہسپتال میں رہنے کی اجازت دے دی گئی
مریم نواز شریف کو نواز شریف کے پاس ہسپتال میں رہنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کو ہسپتال میں رہ کر والد کی دیکھ بھال کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت سے متعلق پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔



گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو سروسز اسپتال سے واپس جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔مریم نواز کو سروسز اسپتال سے ڈس چارج کر دیاگیا تھا، جیل حکام نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیاتھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ناساز طبیعت کے باوجود مریم نواز کی صبح پانچ بجے جیل واپسی تشویش ناک ہے۔




انہوں نے کہا تھا کہ جیل واپسی کے وقت بھی مریم نواز کی طبیعت خراب تھی، ہائی بلڈپریشراور دل کی دھڑکن نارمل نہیں تھی۔




ڈاکٹرز نے ٹیسٹس کے بعد مریم نواز کو اسپتال داخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مریم نواز شریف کی طبیعت چند دن سے ناساز ہے کل انہیں ہسپتال میں داخل کردیا گیا تھا اور اب انہیں نواز شریف کی دیکھ بھال کیلیے ہسپتال میں رہنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ یہ اجازت وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود نواز شریف کی صحت کے لیے خلوص دل سے دعاگو ہوں۔



میری نیک خواہشات نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے رپورٹ طلب کی تھی۔ق وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا ۔۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدیت کی تھی۔



No comments