Breaking News

وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کی حامی بھر لی


وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کی حامی بھر لی
وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کی حامی بھر لی
وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کی حامی بھر لی
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر عدالت کی طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت ملتی ہے تو وہ بھی انہیں بیرون ملک جانے دیں گے، اور اگر انکا علاج پاکستان میں ممکن ہوسکا تو پھر انہیں یہاں ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق طویل مشاورت کے بعد




وزیر اعظم عمران خان نے ھامی بھر لی ہے کہ عدالت اگر نواز شریف کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتی ہے تو حکومت اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی ، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پارٹی رہنماؤں، وزیروں اور مشیروں کو سختی سے منع کیا ہے کہ نواز شریف کی صحت کو لے کر کوئی بیان بازی نہ کی جائے، اگر نواز شریف کو تشخیص کردہ مرض کا علاج پاکستان میں ممکن ہوا تو پھر انہیں پاکستان میں ہی ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام چھوڑا گیا ہے، جس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’سیاسی اختلافات اپنی جگہ، میں صدق دل سے نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔ انہیں علاج معالجے کی بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے میں تمام متعلقہ حکام کو ہدایات دے چکا ہوں‘‘۔ وزیر اعظم عمران خان کے اسی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ’’جب عوام کیطرف سے ردعمل آیا تو ایک رسمی سا بیان دے دیا۔ یاد رکھو جو ظلم تم نے نواز شریف اور اسکی بیٹی کیساتھ کیا وہ کبھی بھولا نہیں




جائے گا۔تم نے نواز شریف کو تکلیف دینے کیلئے ان کے سامنے ان کی بیٹی کو گرفتار کرایا۔بہت چھوٹے شخص ثابت ہوئے ہو‘‘۔

No comments