Breaking News

شہباز شریف نے نواز شریف کو 2قیمے والے نان لا کر دیے جو نواز شریف نے کھائے، نواز شریف نے مکھڈی حلوہ اور قورمہ بھی کھایا

سینئیر صحافی سمیع ابراہیم نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ کھانے پینے کی وجہ سے نواز شریف کی طبیعت خراب نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے نجی ٹیوی پروگرام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو 2قیمے والے نان لا کر دیے جو نواز شریف نے کھائے۔ سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے مکھڈی حلوہ اور قورمہ بھی کھایا، کھانے پینے کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب نہیں ہوئی۔

سینئیر صحافی نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کو منع کیا تھا کہ برش نہ کریں لیکن انہوں نے برش کیا جس سے خون نکلنا شروع ہو گیا۔ اس سے قبل مشیرِ اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے کہا کہ نوازشریف کا مرغن غذاؤں کی وجہ سے کولیسٹرول بڑھا اور وہ بیمار ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ عمران خان نہیں ڈاکٹرز کریں گے۔

مشیرِ اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ قانون اور آئین کی بالادستی اور اداروں کی مضبوطی کا عزم دہرایا، ایمرجنسی اور زندگی کو لاحق خطرہ کی تشخیص ماہرین صحت نے کرنی ہے، محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کریگی حکومت اس پر من و عن عملدآرمد کریگی،کوئی بھی فیصلہ کسی شخصیت کی خواہشات کے تابع نہیں ہوگا، گزشتہ 72 سال کے دوران اداروں کو کمزور اور تابع رکھا گیا ،نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 20ہزار تک آگئے ہیں، ہر آنے والے دن اس میں بہتری آئے گی، صحت مند نواز شریف ہی ہم سب کے لئے اہم ہیں، اب مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی بیماری کی آڑ میں حکومت پر تنقید کی بجائے کوئی اور زریعہ تلاش کرے۔

دوسری جانب مریم نواز شریف کو نواز شریف کے پاس ہسپتال میں رہنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کو ہسپتال میں رہ کر والد کی دیکھ بھال کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت سے متعلق پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

No comments