Breaking News

ذاکرنائیک پر ملائشیا میں بھی پابندی عائد


ذاکرنائیک پر ملائشیا میں بھی پابندی عائد
ڈاکٹر ذاکر نائیک پر ملائیشا میں تقاریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔








ملائیشیا کے پولیس حکام گزشتہ دو روز سے ہندوؤں اور چینیوں کےخلاف بیانات پر پوچھ گچھ کررہے ہیں۔

ملائشیا کی گزشتہ حکومت نے ذاکر نائیک کو ملائشیا میں مستقل رہائش دی تھی۔ وہ وہاں تین سال سے رہ رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملائشیا کی پولیس نے پابندی کی تصدیق کردی۔








پولیس کا کہنا ہے کہ پابندی قومی سلامتی کو مدِنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔

وزیر اعظم ملائشیا مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ ہمیں انہیں(ذاکر نائیک کو) ایسی تقاریر کرنے سے روکنے کی ضرورت ہے جس سے مختلف قومیتیں ایک دوسرے کے خلاف کھڑی ہو جائیں۔








ذاکر نائیک کی جانب سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کے سوال پر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ان کا نہیں خیال کہ ایسا کرنا لوگوں کا غصہ ٹھنڈا کرے گا۔ انہیں عوامی معافی کے مطالبے کے متعلق علم نہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہمیں معاملہ پولیس پر چھوڑ دینا چاہیئے تاکہ وہ ان بیانات کی سنگینی کی تفتیش کرسکیں۔








No comments