دو اچھے دوستوں عمران اور مودی سے کشمیر پر بات چیت ہوئی، امریکی صدر
دو اچھے دوستوں عمران اور مودی سے کشمیر
پر بات چیت ہوئی، امریکی صدر
واشنگٹن :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا
ہے کہ دو اچھے دوستوں عمران خان اور نریندرمودی سے کشمیر پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں
سے تناؤ میں کمی لانے کی بات کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے
کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ روز ان کی دو اچھے دوستوں عمران خان
اور نریندر مودی سے کشمیر پر بات چیت ہوئی ہے، مشکل صورتحال ہے مگردونوں سے مفیدبات
چیت ہوئی ۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت
سے مسئلہ کشمیر سے متعلق تناؤ میں کمی لانے کیلئے بات کی، کیونکہ پاکستان اور بھارت
کا کشمیر پر تناؤکم کرنا بہت ضروری ہے ۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدہ
صورتحال ہے لیکن دونوں رہنماؤں سے بات چیت مثبت رہی ، تجارت اور اسٹریٹیجک معاملات
پر بھی گفتگو کی۔
No comments