Breaking News

مقبوضہ کشمیر کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا فیصلہ


مقبوضہ کشمیر کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا فیصلہ










پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا فیصلہ کردیا۔








بھارت نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا تھا ، جس کےبعد اب پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے۔








پہلے ہی پاکستان نے بھارتی سرکار کے فیصلے کیخلاف اقدام کرتے ہوئے نہ صرف اس سے ذرائع نقل و حمل اور تجارت روک دی ہے بلکہ اس کے سفارتکار کو بھی پاکستان سے نکال دیا تھا۔








میڈیا سے بات چیت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ ہر قسم کے قانونی زاویئے پر غور کے بعد کیا گیا ہے۔








شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  عالمی عدالت انصاف میں کیس کا مرکز مسلم اکثریتی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی  ہوگی۔

  بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا گیا ہے۔








No comments