کشمیر میں حملہ مسلم امہ پر ہے، بلاول
کشمیر میں حملہ مسلم امہ پر ہے، بلاول
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان
کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مل کر لڑنا ہے۔
کشمیر پر حملہ اصل میں مسلم امہ اور اقوام متحدہ پر حملہ ہے۔
استور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول
بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے کی اہلیت نہیں
ہے۔ یہ کٹھ پتلی کشمیر کا مقدمہ لڑنے کی بجائے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کر رہا
ہے۔ میں شہید بینظیر بھٹو کا بیٹا ہوں کسی کٹھ پتلی سے ڈرنے والا نہیں۔ ہمیں سلیکٹڈ
نہیں الیکٹیڈ وزیراعظم چاہیے جو وعدے پورے کرے۔ ہم سب نے مل کر کٹھ پتلی وزیراعظم کو
نکالنا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کشمیر کا
مقدمہ بھٹو شہید کے فلسفے کے مطابق لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف میرا سیاسی
مخالف ہے لیکن سیاسی مخالف کو بلیک میل کرنا بزدلی ہے۔ ستر سالہ نواز شریف بیٹی سمیت
جیل بھیجنا بزدلی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی
کی حکومت جلد آرہی ہے اور انشااللہ آپ کے باقی حقوق بھی پیپلزپارٹی ہی دے گی۔ انہوں
نے کہا کہ ہمارا جلسہ اسکردو میں ہو رہا ہے نااہل وزیراعظم بولے یا نہ بولے مگر میں
اسکردو کے جلسے میں کشمیر کے حوالے سے واضح پیغام دوں گا۔
No comments