کرکٹ آسٹریلیا نے ‘نیک گارڈ’ کے استعمال پر کام شروع کردیا
کرکٹ آسٹریلیا نے ‘نیک گارڈ’ کے استعمال
پر کام شروع کردیا
میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کی
حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے ساتھ ‘نیک گارڈ’ کے استعمال پر کام شروع کردیا، فل الحال کھلاڑیوں
کو ‘اسٹیم گارڈ’ والے ہیلمٹ پہننے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں جوفرا آرچر
نے اسٹیو اسمتھ کی گردن پر باؤنسر مارا تھا جس کے باعث وہ تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے
ہیں۔
جوفرا آرچر کے خطرناک باؤنسرز کے بعد کرکٹ
آسٹریلیا تشویش میں مبتلا ہوگیا اور کھلاڑیوں
کی حفاظت کیلئے مزید اقدامات شروع کردئیے۔
واضح رہے گردن پر شان ایبٹ کا گیند لگنے
سے آسٹریلیا کے فلپ ہیوز بھی 2014 میں جاں بحق ہوئے تھے۔
No comments