Breaking News

سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے یو یو ٹیسٹ مکمل ہوگئے


سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے یو یو ٹیسٹ مکمل ہوگئے










لاہور: سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے یو یو ٹیسٹ مکمل ہوگئے، ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ دو گروپس میں لئے جا رہے ہیں۔








ذرائع کے مطابق نان سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ جاری  کردیئے گئے ہیں، سنٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے گروپ میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹاپ کیا ہے، انہوں نے یو یو ٹیسٹ میں 19 اعشاریہ 2 پوائنٹس حاصل کیے۔








اس کے علاوہ اسد شفیق اور شان مسعود نے بھی یو یو ٹیسٹ پاس کرلیا، دونوں کھلاڑیوں نے ٹیسٹ میں 19 اعشاریہ 1 پوائنٹس حاصل کیے۔








پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کل تک جاری رہیں گے۔








واضح رہے حسن علی کو پی سی بی نے شادی کی وجہ سے ایک ہفتے کی چھٹی دے دی ہے، اُن کا اور شاداب خان کا ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا۔








No comments