Breaking News

سلامتی کونسل سے ملا جھٹکا تو عمران خان نے دنیا کو دکھایا ہندوستان کے نیوکلیائی بم کا ڈر


سلامتی کونسل سے ملا جھٹکا تو عمران خان نے دنیا کو دکھایا ہندوستان کے نیوکلیائی بم کا ڈر
عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جس طرح سے کشیدگی بنی ہوئی ہے اس کے بعد ہندوستان کے نیوکلیائی ہتھیاروں پر دنیا کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔


AA NEWS NETWORK

جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی صورت حال برقرار ہے۔ کشمیر معاملہ پر نیوکلیائی حملہ کی گیدڑ بھبکی کے ایک دن کے بعد اب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو ہندوستان کے نیوکلیائی ہتھیاروں کا خوف دکھایا ہے۔



عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جس طرح سے کشیدگی بنی ہوئی ہے اس کے بعد ہندوستان کے نیوکلیائی ہتھیاروں پر دنیا کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو نہ صرف کسی خاص خطہ کے لئے خطرہ ہے بلکہ دنیا کو بھی متاثر کرتا ہے۔



عمران خان کا یہ ٹویٹ اس بیان کے بعد آیا ہے جب انہوں نے ہندوستان کے ذریعہ کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے فوج سے پوری طرح سے تیار رہنے کو کہا تھا۔







Click On Image To Subscribe On Youtube:


AA NEWS NETWORK

No comments