Breaking News

اعظم خان کوملی الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، رامپورڈیولپمنٹ اتھارٹی کوعدالت نے کارروائی سے روکا | AA NEWS NETWORK

AA NEWS NETWORK

اعظم خان کوملی الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، رامپورڈیولپمنٹ اتھارٹی کوعدالت نے کارروائی سے روکا
سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈرکو الہ آباد ہائی کورٹ نےفوری طورپرراحت دی ہے۔ رامپور میں زیرتعمیررامپورپبلک اسکول کی غیرقانونی تعمیرکومنہدم کرنےکے معاملے میں انہیں راحت دی گئی ہے۔







اس معاملےکی اگلی سماعت 29 اگست کوہوگی۔ اعظم خان کی طرف سے دلیل دی گئی کہ تمام لوگوں کے مکان، اسکول اوردوکانیں ان سے بھی آگے ہیں، لیکن اتھارٹی صرف انہیں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ عدالت نےاسی نکات پراتھارٹی سے جواب داخل کرنےکوکہا ہے۔ اتھارٹی کے سکریٹری پیرکے روزخود بھی سماعت کے دوران عدالت میں موجود تھے۔








اعظم خان کے ریزارٹ کی توڑی دی تھی دیوار

اس سے قبل 16 اگست 2019 کواعظم خان کے ہمسفرریزارٹ کی دیوارتوڑ دی گئی تھی، کیونکہ محکمہ سینچائی کےنالے پرہوٹل کی دیواربنی ہوئی تھی۔ وہیں اس کارروائی کےبعد ڈی ایم آنجنیےکمارسنگھ نےکہا ہےکہ دیوارکےملبے میں ملی اینٹوں کی انتظامیہ جانچ کرائے گی۔ انہوں نےکہا کہ اطلاع ملی ہےکہ دیوارکےملبے میں پرانی اینٹیں بھی ملی ہیں۔ امکان ہے کہ کسی اورعمارت کوتوڑکراس کی اینٹیں لگائی گئی ہیں۔ ڈی ایم نےکہا کہ ملبےمیں ملی پرانی اینٹوں کی کمیٹی کے ذریعہ جانچ کرائی جائے گی۔








واضح رہے کہ کئی باراس سے متعلق نوٹس دینے کے باوجود بھی اعظم خان خاموش تھے۔ موقع پربڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں دیوارتوڑنے کی کارروائی کی گئی۔ الزام ہے کہ اپنے اس ریزارٹ کے لئے اعظم خان نے محکمہ سینچائی کے نالے کی 1000 گززمین پرناجائزقبضہ کررکھا ہے۔ محکمہ سینچائی اس معاملے میں اعظم خان کو نوٹس بھی جاری کرچکا ہے۔








No comments