Breaking News

کالن ایکرمنب نے منفرد ٹی ٹونٹی ریکارڈ اپنے نام کرلی | AA NEWS NETWORK


کالن ایکرمین نے منفرد ٹی ٹونٹی ریکارڈ اپنے نام کرلی
AA NEWS NETWORK

لیسٹر شائر کے جنوبی افریقی سپن بالر کالن ایکر مین ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سات وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے گیند بازبن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کیخلاف حاصل کیا،28 سالہ کالن ایکرمین کے شکارو ں میں مائیکل برجیز،سیم ہائین ،ول رہوڈز،لیام بینکس،ایلیکس تھامپسن، ہینری بروکس اور جیتن پٹیل شامل تھے،




کالن ایکرمن نے چار اوورز میں صرف 18 رنز دے کر سات کھلاڑیوں کو آٹ کیا اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا جو ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں بہترین بالنگ کا ہے۔



کرکٹ کے مختصرترین فارمیٹ میں اب تک کوئی بالر ایک اننگز میں سات کھلاڑی آٹ نہیں کر سکا تھا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے بالر ارول سوپیاہ کے پاس تھا جنہوں نے 2011 ءمیں سمرسیٹ کی طرف سے کھیلتے ہوئے گلیمورگن کے چھ کھلاڑی صرف پانچ رنز کے عوض پویلین واپس روانہ کیے تھے۔





اس تباہ کن بالنگ کی بدولت کالن ایکرمن کی ٹیم لیسٹرشائر نے برمنگھم بیئرز کو 55 رنز سے شکست دی۔ کالن ایکرمن اس شاندار پرفارمنس پر پلئیر آف دی میچ بھی قرار پائے۔                      






No comments