Breaking News

ویرات کوہلی ،جاوید مالنداد کا26سال پرانا ریکارڈ توڑنے کے قریب | AA NEWS NETWORK


ویرات کوہلی ،جاوید میانداد کا26سال پرانا ریکارڈ توڑنے کے قریب
AA NEWS NETWORK

بھارتی کپتان اور مایہ نا ز بلے با ز ویرات کوہلی کے پاس اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف سپین کے میدان پر شیڈول دوسرے ون ڈے دوران عظیم پاکستانی بلے با ز جاوید میانداد کا26سال پرانا ریکارڈ توڑنے کا موقع آگیا ہے۔





ویرات کوہلی اس وقت ویسٹ انڈیز کے خلاف 34میچز کی33اننگز میں70.81کی اوسط سے1912رنز سکورکرکے دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور انہیں جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید19رنز درکار ہیں، سابق پاکستانی کپتان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف64میچز کی64اننگز میں33.85کی اوسط سے1930رنز بنائے تھے،اگر کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہے تو وہ یہ اعزاز محض34اننگز میں اپنے نام کریں گے،لیجنڈری پاکستانی بلے باز جاوید میانداد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا آخری ون ڈے1993ءمیں کھیلا تھا اوران کا کالی آندھی کے خلاف زیادہ ون ڈے رنز کا ریکارڈ26سال سے قائم ہے۔



No comments