Breaking News

شادی سے ایک رات پہلے لڑکیوں کے ذہن میں آتی ہیں یہ باتیں | AA NEWS NETWORK


شادی سے ایک رات پہلے لڑکیوں کے ذہن میں آتی ہیں یہ باتیں
AA NEWS NETWORK

پیار کے رشتے کو شادی میں تبدیل کرنا آسان نہیں ہوتا ہے ، لیکن جب بات ہو ارینج میرج کی تو لوگوں کے ذہن میں عجیب سا ڈر اور غیر یقینی رہتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ شادی کا فیصلہ لینا ان کیلئے زندگی کا سب سے مشکل کام ہوتا ہے ۔ لڑکیوں کے ساتھ ایسا زیادہ ہوتا ہے کیونکہ شادی کے بعد انہیں ایک انجانے گھر میں اجنبی شخص اور فیملی کے ساتھ پوری زندگی گزارنی ہوتی ہے ۔




ایسے میں لڑکیاں شادی کی کئی تجاویز کو صرف اپنے ڈر کی وجہ سے ٹھکرا دیتی ہیں اور کئی مرتبہ اپنے شادی شدہ دوستوں کے ذریعہ اپنے خدشات کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہیں ۔ یہاں تک کہ شادی کی ایک رات پہلے تک ان کے ذہن میں کئی طرح کے سوالات اور خدشات پیدا ہوتے ہیں ۔


لڑکیاں شروع سے ہی اپنے خواب کے راجکمار کی تلاش میں رہتی ہیں ۔ شادی سے کچھ وقت پہلے ان کے ذہن میں یہی بات چل رہی ہوتی ہے کہ کیا ان کا ہونے والا ہم سفر ان کیلئے پرفیکٹ ہے ۔ کیا وہ اس کے ساتھ پوری زندگی ہنسی اور خوشی کے ساتھ گزار پائے گی ۔ وہ سوچتی ہیں کہ کیا لڑکا ان کے نخرے برداشت کرتے ہوئے زندگی بھر ان کا ساتھ دے پائے گا۔


لڑکیاں خواہ کتنی ہی تاخیر سے شادی کیوں نہ کر رہی ہوں، لیکن شادی سے پہلی رات یہی سوچتی ہیں کہ کہیں اس نے فیصلہ لینے میں جلد بازی تو نہیں کردی ۔ جلد بازی میں لیا گیا یہ فیصلہ کہیں زندگی میں اندھیرا نہ بھردے ۔ انہیں یہ بھی لگتا ہے کہ کیا وہ ازدواجی زندگی کی ذمہ داریوں کو اٹھا پائے گی ۔ وہ تھوڑا اور وقت رک جاتی تو شاید شادی کیلئے اس سے اچھا لڑکا مل جاتا ۔



No comments