Breaking News

...بڑی خبر: 36 نرس ایک ساتھ ہوئیں حاملہ، کہا، اس اسپتال کا پانی نہیں پینا نہیں تو | AA NEWS NETWORK


...بڑی خبر: 36 نرس ایک ساتھ ہوئیں حاملہ، کہا، اس اسپتال کا پانی نہیں پینا نہیں تو

AA NEWS NETWORK

امریکہ کے ایک اسپتال میں چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے کو جان کر سبھی کے ہوش اڑ گئے۔ بتادیں کہ یہاں ایک چائلڈ کیئراسپتال میں 36 نرسیں ایک ساتھ حاملہ ہوئی ہیں۔ معاملہ مسوری کے چلڈرن مرسی کین سیس سٹی ہاسپیٹل کا ہے۔ یہ امریکہ کا بیسٹ چلڈرن ہاسپیٹل ہے۔ یہاں انٹینسیو کیئر یونٹ( آئی سی یو) کی 36 نرسیں ایک ہی سال میں حاملہ ہوئیں۔ اب تک 20 نرسوں کی ڈلیوری ہو چکی ہے۔ اس سال کے آخر تک باقی بچی نرسوں کی ڈلیوری ہونے والی ہے۔

اس اسپتال نے اپنے فیس بک پیج پر نرسوں کی گروپ فوٹو شیئر کی ہے۔ اس میں کیپشن لکھا ہے۔ 'ہمارے انٹینسیو کیئر نرسری کی نرس نے یہاں آنے والے بچوں کیلئے دن رات گزارے۔ وہ بھی اس وقت جب وہ خود حاملہ تھیں۔ آئی سی این کی ان فیملی کو مبارکباد'۔


بتادیں کہ یہ تصویر جون میں لی گئی تھی۔ یہ تمام ان نرسوں کے سال 2019 میں پیدا ہوئے بچے اور کچھ پیدا ہونے والے بچوں (بیبی بمپ ) کی ہیں۔ اب تک جنم لینے والے 20 بچوں میں صرف 2 ہی لڑکیاں ہیں۔

گڈ مارننگ امریکہ  کی ایک رپورٹ  کے مطابق  اسی  اسپتال  کی  ایک  نرس  ایلسن  رونکو  نے  ایک  مزاحیہ  واقعہ  شیئر  کیا۔  انہوں  نے  کہا  کہ  یہاں  کے  مریض  ہنسی  اڑاتے  ہیں  کہ  اس  جگہ  کا  پانی  تبھی  پینا  جب  آپ کو حاملہ ہونا ہو۔ بتا دیں کہ ایلسن رونکو نے 7 جنوری 2019 کو ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔


ان نرسوں کا کہنا ہے کہ ہم ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے بچوں کی دیکھ ریکھ بھی کرتے ہیں۔






No comments