Breaking News

شیخ رشید کو لندن میں انڈے پڑ گئے وفاقی وزیر پر انڈوں سے حملہ کیوں کیا گیا؟ ممکنہ وجہ سامنے آگئی | AA NEWS NETWORK

AA NEWS NETWORK

شیخ رشید کو لندن میں انڈے پڑ گئے وفاقی وزیر پر انڈوں سے حملہ کیوں کیا گیا؟ ممکنہ وجہ سامنے آگئی










وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو لندن میں انڈے پڑ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید پاکستان ایچیومنٹ ایوارڈ کے لیے لندن پہنچے تھے جہاں انہیں انڈے مارے گئے۔شیخ رشید پر انڈوں کی بارش کرنے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید پر انڈے پھینکنے والا شخص ہجوم میں موجود تھا۔ موقع پاتے ہی شیخ








رشید پر انڈے پھینکے جس کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔مذکورہ شخص نے کالے رنگ کا پینٹ کوٹ پہن رکھا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے بھی ہو سکتا ہے۔شیخ رشید کو اہم ترین وقت پر ایوارڈ شو میں شرکت کرنے پر بھی تنقید کا سامنا تھا کیونکہ اس وقت پوری پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر سراپا احتجاج ہے۔ بظاہر شیخ رشید بھی لندن میں کشمیر کا ایشو ہائی لائٹ کرنے گئے۔اس لیے انہیں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔شیخ رشید پر انڈے کیسے برسائے گئے۔آپ بھی ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: ۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ابق شیخ رشید احمد کو لندن میں منعقدہ مظاہرے میں شرکت کرنا تھی لیکن تھکن کے باعث وہ سفر نہ کرسکے اورمانچسٹر میں منعقدہ ایک نسبتاً چھوٹے مظاہرے میں شریک ہوئے۔ لندن میں منعقدہ بڑے مظاہرے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر نے کثیر تعداد نے شرکت کی تھی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر مودی کے فاشسٹ اقدامات کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ ہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی








کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔”مودی سُن لے اور کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان 72 سال سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔








No comments