وہ لڑکی جسے لوگوں کے بالوں پر ہاتھ پھیرنے کے ہزاروں روپے ملتے ہیں | AA NEWS NETWORK
AA NEWS NETWORK |
وہ لڑکی جسے لوگوں کے
بالوں پر ہاتھ پھیرنے کے ہزاروں روپے ملتے ہیں
آپ کے اپنے تو آپ کو
گلے لگاتے اور آپ کے بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہیں لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں
گے کہ مغربی ممالک میں یہ ایک باقاعدہ پیشہ ہے اور لوگوں اس کام کے ذریعے لاکھوں
روپے کما رہے ہیں۔ ربیکا میکولا نامی خاتون بھی انہی میں سے ایک ہے جو دو سال قبل
اس پیشے سے منسلک ہوئی اور اب اس نے ’نورڈک کڈل‘
(Nordic Cuddle)کے
نام سے ایک کمپنی قائم کر لی ہے جہاں اپنے علاوہ 10ملازم بھی رکھ لیے ہیں جو
ہزاروں روپے فیس کے عوض لوگوں کو گلے لگاتے اور ان کے بالوں میں انگلیاں پھیرتے ہیں۔دی
مرر کے مطابق ربیکا میکولا کا کہنا ہے کہ ’ ’ دو سال قبل یہ کام امریکہ میں تو بہت
مقبول ہو چکا تھا لیکن برطانیہ میں زیادہ لوگ اس سے واقف نہیں تھے۔ جب میں نے یہ
کام شروع کیا تو بہت کم گاہک ملتے تھے لیکن اب میں اپنے 10ملازمین کے ساتھ یہ کام
کر رہی ہوں اور گاہکوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔“ ربیکا نے بتایا کہ ”کسی کو پیار سے
گلے لگانا اور اس کے بالوں میں ہاتھ پھیرنا اسے ڈپریشن اور ذہنی تناؤ سے نجات
دلاتا ہے، اس لیے یہ ایک عوامی فلاح کا بھی کام ہے۔ جب آپ کسی کو گلے لگاتے ہیں
تو اس کے جسم میں خوشی کا ہارمون ’سیروٹونین‘ (Serotonin)پیدا
ہوتا ہے جو اس کی ذہنی پریشانی کو ختم کرتا ہے۔ جب ہم اپنے گاہکوں کو گلے لگاتے
اور ان کے بالوں میں انگلیاں پھیرتے ہیں تو انہیں بے پناہ سکون و طمانیت ملتی ہے
اور وہ ایک غنودگی کے عالم میں چلے جاتے ہیں، ان کی اس حالت کو میں ’کڈل کوما‘(Cuddle
coma)کہتی ہوں۔“
No comments