Breaking News

عید کے بعد ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ کیوں ہوا؟اصل وجہ سامنے آگئی | AA NEWS NETWORK

AA NEWS NETWORK

عید کے بعد ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ کیوں ہوا؟اصل وجہ سامنے آگئی









عید کے بعد ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا اور یہ قیمت 155روپے سے تجاوز کرچکی ہے اور اب اس اضافے کی اصل وجہ سامنے آگئی ۔








مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ عید الفطر کی طویل چھٹیوں کی وجہ سے درآمدی بل رک گئے اور ایک اندازے کے بعد عید کی چھٹیوں کے فوری بعد ایک بلین ڈالر سے زائد رقم واجب الاد ا تھی جبکہ عید کے بعد بیرون ملک سے آنیوالی رقوم کی ترسیل بھی سست روی کا شکار ہے ۔بیرون ملک ادائیگی اور آنیوالی رقم میں عدم توازن اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مداخلت نہ ہونے کی وجہ سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کمزور ہوا ۔ یہ فرق دراصل ڈالرائزیشن کی بجائے کاروبارسے وابستہ ہے ۔








ڈیلرز کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدرگرنے کی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ 30 جون کی کلوزنگ ڈیٹ قریب آتے ہی غیرملکی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنا منافع ملک سے باہر منتقل کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔








یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایسا ہی مئی میں بھی دیکھاگیا جب ایکسچینج ریٹ مثبت اور منفی دونوں طرف بڑھتا رہا اور اب بھی ایسا ہی ہورہاہے ، مئی میں رمضان کے شروع میں ڈالر کی قدرمیں اضافہ ہوتا گیا لیکن عید قریب آتے ہی بیرون ملک سے پاکستان آنیوالی رقوم بڑھ گئیں اور ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے کو ملی












Click On Image To Subscribe On Youtube:


AA NEWS NETWORK

No comments