Breaking News

سینئر صحافی کی حسن علی پر بھارتی لڑکی سے شادی کرنے پر شدید تنقید | AA NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK

AA NEWS NETWORK

سینئر صحافی کی حسن علی پر بھارتی لڑکی سے شادی کرنے پر شدید تنقید
ایک اور بھارتی لڑکی پاکستان کی بہو بن گئی ہے۔ پاکستان کے قومی کرکٹر حسن علی نے دو روز قبل بھارتی لڑکی سامعہ آرزو خان سے دوبئی میں نکاح کرلیا۔نئے جوڑے کو جہاں مبارکباد دی جارہی ہیں وہی معروف صحافی عارف نظامی نے حسن علی کو بھارت میں شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔عارف نظامی نے کہا کہ سامعہ آرزو








مسلمان ہیں۔ ہمارے کرکٹرز مظلوم مسلمانوں کیلئے آبیاری کررہے ہیں، پہلے شعیب ملک نے بھی ثانیہ مرزا سے شادی کی ۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی لیکن میرا پوائنٹ یہ ہے کہ کیا پاکستان میں حسین لڑکیوں کی کمی ہے؟ پھر ہمارے کرکٹرز بھاگے بھاگے باہر کیوں جاتے ہیں اور دوسری بات یہ کہ یہ کرکٹ کھیلنے جاتے ہیں یہ عشق لڑانے۔ سنا ہے کہ امام الحق بھی وہاں پر یہی کام کرتے رہے۔ عارف نظامی نے کہا کہ اگر وہ ابھی تک نہیں پھنسے تو وہ بھی پھنس جائیں گے۔عارف نظامی نے کہا کہ شادی ضرور کریں لیکن تھوڑی کرکٹ بھی کھیل لیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل قومی کرکٹر حسن علی کے بھارتی دوشیزہ سامعہ خان سے نکاح کی تقریب دبئی کے فائیو اسٹار اٹلانٹس ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں دلہا اور دلہن دونوں کے دوست احباب نے شرکت کی۔ قومی کرکٹر حسن علی کے نکاح کی تقریب میں حسن علی کے دوست قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ نکاح کی خصوصی ویڈیو ملاحظہ کیجیے: نکاح کے موقع پر قومی کرکٹر حسن علی نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ورلڈ کپ








فائنل کھیل رہا ہوں اور ٹرافی تھوڑی دیر بعد ملے گی۔ سٹار کرکٹر نے کہا کہ آپ میرے چہرے پر دیکھ سکتے ہیں کہ میں کتنا گھبرا یا ہوا ہوں، یہ ایک چیلنج ہے، پہلی مرتبہ اپنی بیوی کے والدین سے ملنا ہے ۔ پتہ نہیں وہ میرے بارے میں کیا سوچیں گے اور کیا نہیں، یہ بہت عجیب سے لمحات ہیں۔ لیکن میں خوش ہوں کہ میں نے جسے چاہا اُسی سے شادی کی۔








No comments