Breaking News

ایشیائی کرکٹ کونسل نے اگلے ماہ ستمبر میں انڈر 19 ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان | AA NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK

AA NEWS NETWORK

ایشیائی کرکٹ کونسل نے اگلے ماہ ستمبر میں انڈر 19 ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان
ایشیائی کرکٹ کونسل نے اگلے ماہ ستمبر میں انڈر 19 ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل کئے گئے ہیں۔ٹورنامنٹ 5 ستمبر سے 14 ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان، بھارت،








افغانستان اور کویت کی ٹیمیں گروپ اے جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش، یو اے ای اور نیپال کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں ۔پاکستان اپنا پہلا میچ پانچ ستمبر کو افغانستان کے ساتھ کھیلے گا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سات ستمبر کو مدمقابل ہوں گی۔پاکستان اپنا آخری میچ نو ستمبر کو کویت کیخلاف کھیلے گا۔








No comments