ہواوے نے اینڈرائڈ سے 60فیصد
تیز آپریٹنگ سسٹم تیار کر لیا
چین کی بڑی موبائل کمپنی
ہواوے نے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کا سہارا لینے کا کام چھوڑنے کافیصلہ کر لیا
ہے۔ہواوے کمپنی کے بانی رین زین فائی نے ایک فرانسیسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے
بتایا ہے کہ ہواوے اپنا آپریٹنگ سسٹم ”ہونگ مینگ“ متعارف کروانے جا رہی ہے۔ انہوں
نے نے بتایا ہے کہ ہونگ مینگ اینڈرائیڈ کے مقابلے 60
فیصد تیز ہے۔ انہوں نے مزید
بتایا ہے کہ صرف موبائل فونز کیلئے مخصوص نہیں ہے بلکہ ہونگ مینگ آپریٹنگ سسٹم
انٹرنیٹ راؤٹرز، معلومات محفوظ کرنیوالے مراکز(سرورز) اور خود کار ڈرائیونگ کی
صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں میں بھی استعمال ہو سکے گا۔ رین زین فائی نے کہا ہے کہ
اس سسٹم کو باقاعدہ استعمال میں لانے سے قبل ہواوے کو اپنا ایپ اسٹور بنانا ہو گا
جو جلد تیار ہو جائے گا۔ چینی کمپنی کے بانی نے کہا کہ ہواوے کے اؤپریٹنگ سسٹم کو
مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لیے تھوڑا وقت درکار ہوگا کیونکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس
پہلے سے بازار میں دستیاب ہیں اور ان کو اچھی ڈویلپر سپورٹ حاصل ہے۔انہوں نے کہا
کہ ہونگ مینگ آپریٹنگ سسٹم رواں سال ابتدائی طور پر چین میں متعارف کروایا جائے گا
اور آئندہ سال دنیا بھر میں صارفین کیلئے پیش کیا جائے گا۔ چینی کمپنی کے بانی نے
بتایا کہ دنیا بھر کے ڈویلپز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے رواں سال ایک بین
الاقوامی کانفرنس بھی رکھی جائے گی۔چینی کمپنی کا نیا آپریٹنگ سسٹم رواں سال
ابتدائی طور پر چین میں متعارف کرایا جائے گا اور 2020 میں دنیا بھر میں صارفین کے
لیے پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے
کہ چین کی ٹیکنالوجی کمپنی
ہواوے نے امریکی پابندیاں نرم ہونے کے باوجود دنیا کے مقبول ترین موبائل آپریٹنگ
سسٹم انڈورائڈ پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
|
No comments