ڈالر ایک روپیہ 40 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 633 پوائنٹس کی کمی | AA NEWS NETWORK
AA NEWS NETWORK |
ڈالر ایک روپیہ 40 پیسے
مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 633 پوائنٹس کی کمی
انٹر بینک مارکیٹ میں
ڈالر ایک روپیہ 40 پیسے مہنگا ہو گیا دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 633 پوائنٹس کی
کمی دیکھنے میں آئی۔مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہو
گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ایک روپیہ 40 پیسے ریٹ بڑھنے کے بعد ڈالر 150 روپے پر
ٹریڈ ہوتا رہا۔ یاد رہے کہ عید تعطیلات سے پہلے ڈالر انٹربینک میں 148 روپے 60 پیسے
پر بند ہوا تھا
۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 633 سے زائد
پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار
نہ رکھ سکا اور 34 ہزار871 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
No comments