مشکل سے بچی تھی جان، اب 10 سال بعد پاکستان میں کھیلنےکوتیارہوئی سری لنکائی ٹیم | AA NEWS NETWORK
مشکل سے بچی تھی جان، اب 10 سال بعد پاکستان
میں کھیلنےکوتیارہوئی سری لنکائی ٹیم
تقریباً 10 سال قبل پاکستان میں سری لنکائی
ٹیم کی بس پرتابڑتوڑگولیاں برسائی گئی تھیں، جس میں کمارسنگاکارا اورمہیلا جے وردھنے
جیسےعظیم کھلاڑی زخمی ہوگئےتھے۔
AA NEWS NETWORK |
تقریباً 10 سال قبل مارچ 2009 کے اس دن
کا یاد کرکے آج بھی دنیائے کرکٹ سہم جاتی ہے، جب پاکستان دورہ پرگئی سری لنکائی ٹیم
کی بس پرتابڑتوڑگولیاں چلائی گئیں۔ لاہورمیں
گدافی اسٹیڈیم کےباہرہاتھ میں بندوق لئے تقریباً 12 لوگوں نے ٹیم بس پرگولیاں
برسانی شروع کردی تھیں۔ اچانک ہوئےاس حملے میں 6 پاکستانی پولیس اہلکاروں سمیت 8 لوگوں
کی جان گئی۔
سری لنکائی ٹیم کےعظم کھلاڑی کمارسنگاکارا،
مہیلا جے وردھنے سمیت کچھ کھلاڑیوں کو بھی اس میں چوٹیں آئی تھیں، لیکن سبھی محفوظ
بچ نکلے۔ اس حملے کی پوری دنیا میں مذمت کی گئی اوراس حملے کے ساتھ ہی پاکستان میں
کرکٹ تقریباً ختم ہوگیا۔ اب خبرآرہی ہے کہ حملےکےتقریباً 10 سال بعد سری لنکائی ٹیم
ایک بارپھرٹسٹ میچ کھیلنےپاکستان آسکتی ہے۔ اس سال کےآخرمیں پاکستان سری لنکا کی میزبانی
کرسکتا ہے۔
سیکورٹی کولے کرمثبت ردعمل
سری نلکا کرکٹ کےایک سیکورٹی وفد نےلاہوراورکراچی
کا دورہ کیا، جس کےبعد مثبت ردعمل ملنےکے بعد پاکستان ٹسٹ کرکٹ کی میزبانی کرسکتا ہے۔
کرک انفوکی خبرکے مطابق سری لنکا پاکستان میں کم ازکم ایک ٹسٹ میچ کھیلےگا۔ اگرایسا
ہوجاتا ہےتو2009 میں لاہوردہشت گردانہ حملےکےبعد ٹسٹ کرکٹ کھیلنےوالی سری لنکا پہلی
ٹیم بن جائے گی۔
حملے کے کئی سری لنکائی کھلاڑی زخمی ہوگئے
تھے۔
سری لنکا کرکٹ کے سی ای اوایشلے ڈی سلوا
نےکہا کہ سیکورٹی ٹیم کی طرف سےانہیں مثبت ردعمل ملا ہے۔ انہوں نےکہا کہ کسی فیصلے
پرپہنچنے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سے کچھ متبادل پربات کی جائے گی۔ اس کےعلاوہ حکومت
سے بھی مشورہ لیا جائے گا۔
کرکٹ کی واپسی چاہتا ہے پاکستان
ممبئی میں 2009 حملے کے بعد ہندوستان نے
پاکستان سے کرکٹ کے سبھی تعلقات توڑلئے تھےاورسری لنکا پرحملے کے بعد توپاکستان میں
بھی کرکٹ خراب دورمیں پہنچ گیا تھا۔ پاکستانی ٹیم کا بھی ہوم گراونڈ دبئی ہوگیا۔ کوئی
بھی کرکٹ ٹیم پاکستان میں آنا ہی نہیں چاہتی تھی۔ حالانکہ گزشتہ کچھ وقت سے حالات سدھرتے
ہوئے نظرآرہے ہیں۔ کچھ ٹیم محدود اوور کرکٹ کھیلنے کےلئے پاکستان دورے پرآئیں۔ پی ایس
ایل کے بھی کچھ میچ پاکستان میں ہوئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کےڈائریکٹروسیم خان نے بھی
ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کےلئےایم سی سی سےاپیل کی تھی۔ وسیم خان نےکہا کہ
ایم سی سی کے ساتھ ہوئی میٹنگ کافی مثبت رہی۔
No comments