Breaking News

ماہرہ خان ہردوئن بننے کے لائق نہںی ہںن ، فردوس جمالMahir Khan doesn't deserve to be a bride: Firdous Jamal


ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں ، فردوس جمال

ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں ، فردوس جمال
Mahir Khan doesn't deserve to be a bride: Firdous Jamal
نامور پاکستانی اداکار فردوس جمال کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اب انہیں ہیروئنوں کے نہیں بلکہ ماں کے کردار کرنے چاہیئں۔پاکستان ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے مایا ناز اداکار فردوس جمال حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں۔
فردوس جمال نے کہا اگر میری بات کسی کو بری لگے تو معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا ماہرہ خان کو اب ہیروئن کے کردار ادا کرنے چاہیئں۔ ماہرہ خان ماڈل ہوسکتی ہیں لیکن وہ نہ تو ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن۔ میری دعا ہے کہ ماہرہ کی اس سال تو کوئی فلم ہٹ ہو کیونکہ ماہرہ کی اب تک جتنی بھی فلمیں ا?ئی ہیں چاہے وہ ’’ورنہ‘‘ ہو یا’’سات دن محبت ان‘‘کوئی بھی باکس ا?فس پر خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ Yواضح رہے کہ فردوس جمال کا شمار پاکستان کے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے ’’وارث‘‘، ’’لنڈابازار‘‘ اور’’پیارے افضل‘‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں




No comments