jummay ki shab ko Peshawar aur gird o nawah ke shehar zalzalay se laraz uth
جمعہ کی شب کو پشاور اور
گرد و نواح کے شہر زلزلے سے لرز اٹھ
![]() |
| jummay ki shab ko Peshawar aur gird o nawah ke shehar zalzalay se laraz uth |
جمعہ کی شب کو پشاور اور
گرد و نواح کے شہر زلزلے سے لرز اٹھے
|
زلزلے کے شدید جھٹکوں نے
خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، اس دوران مسلسل
کلمہ طیبہ کا ورد کیا جاتا رہا
میڈیا رپورٹ کے مطابق
زلزلے کے جھٹکے پشاور کے علاوہ گرد و نواح کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے
کے جھٹکوں کے باعث موسلادھار اور طوفانی بارشوں سے پریشان لوگ خوف و ہراس کا شکار
ہو گئے اور گھروں اور عمارتوں سے باہر نکلنے پر مجبور ہوگئے۔ اس دوران لوگ مسلسل
کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع
موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب سے زلزلہ پیما
مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کا
انتظار کیا جا رہا ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ حالیہ کچھ برسوں کے دوران پاکستان
مسلسل زلزلوں کی زد میں ہے۔ پے درپے زلزلوں کا سلسلہ 2005 کے تباہ کن زلزلے کے بعد
سے شروع ہوا تھا، جو اب تک جاری ہے۔ تاہم عمومی طور پر آنے والے زلزلوں کی شدت بہت
زیادہ نہیں ہوتی، اسی باعث شہری علاقے نقصان سے محفوظ رہتے ہیں۔
|

No comments