جاز نے سماعت سے محروم
صارفین کیلئے ایپ لانچ کر دی
 |
جاز نے سماعت سے محروم
صارفین کیلئے ایپ لانچ کر دی
Jazz launches the Clay app for a hearing
loss user
جاز نے سماعت سے محروم
صارفین کیلئے ایپ لانچ کر دی۔ جمعہ کو وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ایپ کا
افتتاح کیا،تقریب میں جیز حکام سٹیک ہولڈرز اور صارفین کی بڑی تعداد نے شرکت۔ وفاقی
وزیر شیریں مزاری نے کہاکہ ڈیف ٹاک ایپ کے زریعے سماعت سے محروم افراد بھی مرکزی
دھارے میں آئیں گے،آئین تمام شہریوں کو برابر کے حقوق فراہم کرتا ہے،ٹیکنالوجی
نے دنیا میں انقلابی تبدیلی پیدا کر دی۔
انہوںنے کہاکہ یہ اقدام
خصوصی افراد کے لئے اہمیت کا حامل ہے،ہم غربت کے خاتمے کے لئے سرگرم ہیں ،گھریلو
ملازمین اور چائلڈ لیبر پر بھی کام کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس مقصد کیلئے ڈیٹا
بھی اکھٹا کیا جا رہا ہے،ہم جنسی امتیاز کے خاتمے کیلئے بھی کام کر رہے ہیں ،بچوں
کے پیدائش کے اندراج پر والدین کو مراعات دی جائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ہاں
اعدادوشمار نہ ہونے کا مسئلہ ہے،پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے زریعے ان مسائل پر قابو
پایا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کو ان کے حقوق کی فراہمی ضروری ہے،نوجوان
نسل کو آگے آنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نوجوانوں کی اس بارے حوصلہ افزاء کر
رہی ہے۔
|
No comments