حکومت روز مرہ کے امور چلانے کے لیے بھی قرض کی محتاج۔۔ !!! اسد عمر نے بڑا اعتراف کر لیا
حکومت روز مرہ کے امور چلانے کے لیے بھی قرض کی محتاج۔۔ !!! اسد عمر نے بڑا اعتراف کر لیا
حکومت روز مرہ کے امور چلانے کے لیے بھی قرض کی محتاج۔۔ !!! اسد عمر نے بڑا اعتراف کر لیا |
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کی گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کی بہت کوشش کی جس کے لیے حکومت کو مہنگائی میں بھی اضافہ کرنا پرا لیکن مہنگائی کے بوجھ تلے عوام پاکستان تحریک انصاف سے مایوس ہو کر گذشتہ دور حکومت کو یاد کرنے لگی۔ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ملکی معیشت بہتر ہو گی اور عوام کو ریلیف ملے گا، مہنگائی کم ہو گی لیکن ملکی معیشت کی صورتحال آج بھی ویسی ہی ہے یہاں تک کہ حکومت کو روزمرہ کے امور چلانے کے لیے بھی قرضے لینے پڑ رہے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے اصلاحاتی ایجنڈا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہم 3 سال معیشت کے بہت مشکل اور کامیاب سفر سے گزر کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا کرنٹ اکاؤنٹس خسارہ اس وقت سرپلس میں چلا گیا ہے، ملک میں معاشی خسارے کاحجم ہرسال بڑھتاجا رہا ہے، معیشت کی عمارت کے لیے بنیادیں ڈال چکے ہیں، اب یہاں سےترقی کا سفرشروع ہوگا۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ معیشت کی گروتھ ایک مستحکم پالیسی کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے، پائیڈ نے پاکستان کی معیشت کی گروتھ کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا، گروتھ خود بخود نہیں ہوتی، اس کے پیچھے سوچ ہوتی ہے، گروتھ کی شرح نمو کی نوعیت کیا ہے، یہ جاننا لازمی ہے، روز مرہ سرکاری امورچلانے کے لیے قرضے لینے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روز مرہ اخراجات چلانے کے لیے بھی اگر قرضے درکار ہوں تو معیشت میں استحکام لانا بہت ضروری ہے، معیشت میں استحکام آنے تک آگے نہیں بڑھ سکتے، وفاق کی زیادہ ترطاقت صوبوں کے پاس چلی گئی ہے۔ |
No comments