ہم نے پوری دنیا میں کشمیرایشو اٹھادیا تھا لیکن جان بوجھ کر آزادی سے کشمیر کاز کو سبوتاژ کیا گیا،عمران خان | AA NEWS NETWORK
ہم نے پوری دنیا میں کشمیرایشو اٹھادیا تھا لیکن جان بوجھ کر آزادی سے کشمیر کاز کو سبوتاژ کیا گیا،عمران خان
ہم نے پوری دنیا میں کشمیرایشو اٹھادیا تھا لیکن جان بوجھ کر آزادی سے کشمیر کاز کو سبوتاژ کیا گیا،عمران خان | AA NEWS NETWORK |
مظفر آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ سے کشمیر کاز کو سبوتاژ کیا گیا، ہم نے دنیا بھر میں کشمیر ایشو ہو اٹھا دیا تھا، لیکن ایک صاحب آزادی مارچ لے آیا اور جان بوجھ کر کشمیرکاز کو سبوتاژ کیا، میڈیا کی ساری توجہ آزادی مارچ کی طرف چلی گئی، اب پھرمقبوضہ کشمیر کے حالات دنیا کے سامنے لے کر جاؤں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ہر ملک کے سربراہ کو آگاہ کرتا ہوں، ہم نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھایا ، پوری دنیا کی میڈیا کی توجہ تھی، کشمیر کا کاز دنیا بھر میں اٹھ رہا تھا کہ ایک صاحب آزادی مارچ لے کر آگئے،
آزادی مارچ نے کشمیرکاز کو نقصان پہنچایا، ہم دوبارہ دنیا بھر میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے ۔وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل حالات میں بھی آزاد کشمیر کا بجٹ بڑھایا ہے کم نہیں کیا، آزاد کشمیر، فاٹا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کا بجٹ بڑھائیں گے ، 5 اگست تک ہم دوبارہ سے کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ مودی ایک عام آدمی نہیں ہے یہ آر ایس ایس کی پیداوار ہے، جو مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے وہ ہی ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا، میں نے کہا تھا میں کشمیر کا سفیر بنوں گا، میں نے دنیا کو بتایا کہ آر ایس ایس کون ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہندوستان میں اصل میں مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، مودی اصل میں تباہی ہندوستان کی کر رہا ہے،، یہ لوگ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو طاقت سے ڈرا رہے ہیں، ان کے ظلم سے کشمیر کی موومنٹ دوبارہ سے اوپر آجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پڑھے لکھے عوام بھی سمجھ رہے ہیں کہ مودی تباہی کی طرف ملک کو لے کر جارہا ہے ، بھارت خوف اور دہشت پھیلا کر ڈرانے کی کوشش کررہا ہے ، بھارت اپنی اس کوشش سے کشمیریوں کو ڈرا نہیں سکتا ، مقبوضہ کشمیر کے حالات تمام دنیا کے سامنے لے کر جاؤں گا۔
No comments