Breaking News

’’پوری قوم کو اپنے بہادرجوانوں پرفخرہے‘‘وزیراعظم کا اسٹاک ایکسچینج واقعے پر ردعمل| AA NEWS NETWORK

’’پوری قوم کو اپنے بہادرجوانوں پرفخرہے‘‘وزیراعظم کا اسٹاک ایکسچینج واقعے پر ردعمل
’’پوری قوم کو اپنے بہادرجوانوں پرفخرہے‘‘وزیراعظم کا اسٹاک ایکسچینج واقعے پر ردعمل| AA NEWS NETWORK
’’پوری قوم کو اپنے بہادرجوانوں پرفخرہے‘‘وزیراعظم کا اسٹاک ایکسچینج واقعے پر ردعمل| AA NEWS NETWORK
 وزیراعظم کی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت۔ وزیراعظم عمران خان نے اس افسوس ناک واقعے پر بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں ںےبہادری سےدشمن کامقابلہ کیااورحملہ ناکام بنایا، پوری قوم کو اپنے بہادرجوانوں پرفخرہے، زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئےدعاگوہوں۔ زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے وزیراعظم نے قوم کو ان تمام لوگوں پر فخر کرنے کی ہدایت کی ہے جنہوں نے اس آپریشن میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق



ہوگئے ہیں جب کہ تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے.ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 دہشت گرد سفید رنگ کی ایک کار میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے احاطے میں داخل ہوئے، گاڑی سے نکلتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس موقع پر عمارت کی سیکیورٹی پر تعینات گارڈز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بم پھینکے۔ فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد سیکیورٹی گارڈز جاں بحق اور زخمی ہوئے۔مجموعی طور پر 9 لاشوں اور 8 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 سیکورٹی گارڈ اورسندھ پولیس کا ایک سب انسپکٹر شامل ہیں جب کہ چاروں دہشتگردوں کی لاشیں بھی سول اسپتال میں ہی لائی گئی ہیں۔ چاروں دہشتگردوں نے ٹی شرٹ ، جینز اور ٹراؤزر پہنے ہوئے تھے، دہشتگردوں کی جیبوں سے شناخت کی کوئی چیز نہیں نکلی ، حملہ آوروں کی عمریں 22 سال سے 28 برس کے درمیان ہیں۔دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 سے 3 مشتبہ افراد کو پولیس نے جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

No comments