Breaking News

اسلام صرف داڑھی یا حجاب نہیں پیار، محبت اور امن کا نام ہے ، کبریٰ خان


اسلام صرف داڑھی یا حجاب نہیں پیار، محبت اور امن کا نام ہے ، کبریٰ خان


اسلام صرف داڑھی یا حجاب نہیں پیار، محبت اور امن کا نام ہے ، کبریٰ خان
اسلام صرف داڑھی یا حجاب نہیں پیار، محبت اور امن کا نام ہے ، کبریٰ خان
کراچی(نیوز ڈیسک ) اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ اسلام کا مطلب صرف داڑھی رکھنا یا حجاب پہننا نہیں ہے بلکہ اسلام پیار، محبت اورامن کا نام ہے۔کبریٰ خان نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ دین اسلام سے متعلق کیا سوچتی ہیں اور اسلام کے بارے میں ان کے کیا خیالات ہیں۔ کبریٰ خان نے کہا دین اور دنیا کو ساتھ لے کر چلنا مشکل ہے اور لوگ کہتے ہیں اتنا ہی مسئلہ ہے تو چھوڑ کیوں نہیں دیتیں، تاہم دین اوردنیا کو لے چلنا مشکل ہے ناممکن نہیں۔کبریٰ خان نے کہا ایسا بھی نہیں ہونا چاہیے


کہ آپ نے اتنی بڑی داڑھی رکھ لی یا حجاب کر لیا، میرے لیےمیرا اسلام امن، رحم دلی اور محبت ہے۔ آپ اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ رحم دلی دکھائیں۔ میں نے بہت سی حجابی خواتین دیکھی ہیں جو غیبت کرتی ہیں اور میں انہیں حیرانی سے دیکھ کر کہتی ہوں آپ حجاب کرتی ہیں۔کبریٰ خان نے کہا  یہ سب دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ یہ لوگ دین پر اتنا عمل کررہے ہیں لیکن دوسری طرف یہی لوگ دین کا نام لے کر بہت ساری چیزوں کو نظر انداز کردیتے ہیں ان لوگوں کو اس کی پرواہ ہی نہیں ہے کہ انہیں دیکھ کر مومن اس وقت کیا محسوس کررہا ہے لیکن سارے لوگ ایسے نہیں ہیں۔میرا نکتہ نظر یہ ہے کہ اگر آپ کو اسلام کے مطابق زندگی گزارنی ہے تو اپنے آپ پر کام کریں، لوگوں کے ساتھ رحم دلی دکھائیں، ایسے انسان بنیں جو صرف دینا جانتا ہے، محبت کرنا جانتا ہے اور اسلام کے لیے مثال بنیں۔ اسلام کا مطلب صرف خود کو ڈھانپنا نہیں ہے اسلام آپ کے دل میں ہے۔

No comments