Breaking News

انیس سال بعد آج دنیا کو امن کیلئے عمران خان کا موقف ماننا پڑا، مراد سعید


انیس سال بعد آج دنیا کو امن کیلئے عمران خان کا موقف ماننا پڑا، مراد سعید
انیس سال بعد آج دنیا کو امن کیلئے عمران خان کا موقف ماننا پڑا، مراد سعید

انیس سال بعد آج دنیا کو امن کیلئے عمران خان کا موقف ماننا پڑا، مراد سعید
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ سالوں پہلے بھی ایک ہی شخص تھا جس نے مذاکرات پر زور دیا تھا اور آج اُسی شخص کے مشورے پر عمل کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج دہائیوں بعد افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، آج امریکہ اور افغان طالبان میں امن معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے جس کے بعد افغانستان میں امن آجائے گا، امریکی فوج افغانستان سے نکل جائے فی اسی پر وفاقی وزیر مراد سعید بھی میدان 
میں آگئے،

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ ’’ اللہ الحق ہے9/11 کے بعد جب پوری دنیا جنگ کے خمار میں مبتلا تھی تب ایک لیڈر تھا جس نے امن کی بات کی مذاکرات پر زور دیا تھا۔ کسی نے طالبان خان کہا تو کسی نے انتہا پسندی کا فتوی لگایا۔19 سال جنگ اور لاکھوں اموات کے بعدآج دنیا اورامریکہ کو امن کیلے عمران خان کے موقف کو ماننا پڑا ‘’۔دوسری جانب وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے جس کا اظہار وہ افغان جنگ کے آغاز سے کرتے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ جنگ نہیں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے جبکہ افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائی ہیں، امن واستحکام ان کا حق ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے اور افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔


No comments