بریکنگ نیوز۔۔۔!!! عُثمان بُزدار کا وقت ختم ہوگیا ، نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی راہ ہموار
بریکنگ نیوز۔۔۔!!! عُثمان بُزدار کا وقت ختم ہوگیا ، نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی
راہ ہموار
بریکنگ نیوز۔۔۔!!! عُثمان بُزدار کا وقت ختم ہوگیا ، نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی
راہ ہموار
بُزدار کی حکومت کے جانے کا وقت آگیا، پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں پہلی دراڑ،
ناراض رہنماؤں نے اپنے ہی وزیر اعلیٰ کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے پہلی بیٹھک لگا لی۔
سماء نیوز کے مطابق پنجاب کی سیاست میں تبدیلی کی لہر پیدا ہوتی جا رہی ہے کیونکہ پنجاھ
سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے اراکین نے وزیر اعلیٰ کی
تبدیلی کے لیے سر جوڑ لیے ہیں، پی ٹی آئی کے رُکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس جنک
تعلق بھکر سے ہے انہوں نے اپنے ہاں ایک دعوت کا اہتمام کیا اور دعوت دی تحریک انصاف
کے رہنماؤں کو ، دعوت میں شریک ہوئے عامر شاہانی، علی اور فیصل فاروقی سمیت کئی رہنماؤں
نے۔ ان رہنماؤں نے متفقہ طور پر یہ مطالبہ کیا کہ یا تو عمران خان ہمارے تحفظات دور
کریں اور یا پھر پنجاب میں نیا وزیر اعلیٰ لائیں، یہاں پر امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ
عثمان بُزدار کو پنجاب اسمبلی میں 20 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ اب تحریک انصاف کے اپنے
ہی اراکین نے عثمان بُزدار کے خلاف بغاوت کر دی ہے ان اراکین کا مطالبہ ہے کہ پنجاب
میں اگر تبدیلی لانی ہے تو پھر نیا وزیر اعلیٰ لانا ہوگا، اور عمران خان کو چاہیئے
کہ پنجاب کے حال پر رحم کریں اور یہہاں بھی تبدیلی لائیں ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل یہ
خبریں سامنے آرہی تھیں کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی وزیر اعظم عمران
خان کے رویوں اور حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے حکومت سے نالاں ہیں اور جلد ہی وہ پارٹی
میں اپنا الگ بلاک بنا لیں گے، جس کے بعد ان ارکین اسمبلی کی وزیر اعظم عمران خان سے
وزیر اعظم ہاؤس میں بھی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے وزیر اعظم کو اپنے تحفظات
سے آگاہ کیا، اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان جو کہ گزشتہ روز کراچی کےدورے پر موجود
ہیں جہاں انہوں نے انہی اراکین اسمبلی سے ایک مرتبہ پھر سے ملاقات کی ہے اور انہیں
اپنے اپنے حلقے میں کام کرنے کی تاکید کی ہے اور انکی ناراضگی ختم کی۔
No comments