Breaking News

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کارروائی کے بعد ترکی پر عائد کی جانے والی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا۔ ترک صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے شمالی شام سے امریکی فوجوں کے انخلا کے حوالے سے کہا کہ خون کے داغوں سے بھرے صحرا میں کسی اور کو




لڑنے دیں۔ امریکی فوجی تیل کی حفاظت کیلئے شام میں موجود رہیں گے جن کے بارے میں مستقبل میں فیصلہ کیا جائے گا۔ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام جیفری نے کانگریس کو بتایا تھا کہ ترکی کے حملے کے بعد داعش کے 100 سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے اور امریکہ کو اس بارے میں کچھ پتا نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ داعش کے بہت کم جنگجو فرار ہوئے تھے جن میں سے اکثر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب کرد جنگجوﺅں کے کمانڈر جنرل مظلوم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے ترک اور جہادی گروپوں کے کرد لوگوں پر حملے روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جنرل مظلوم نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایس ڈی ایف کے ساتھ معاونت جاری رکھنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔ خیال رہے کہ ترکی نے شمالی شام میں کرد جنگجوﺅں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا تو اس کے جواب میں امریکہ نے ترکی پر معاشی پابندیاں عائد کی تھیں۔ جس وقت امریکہ اور ترکی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تو اس وقت صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ترکی




پر مزید پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی اور پہلے سے لگی ہوئی پابندیاں بھی جلداٹھالی جائیں گی۔

No comments