نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
نوازشریف
سے مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
نوازشریف
سے مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
|
پاکستان
مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا
فضل الرحمان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کی خیریت دریافت
کی، اور جلد صحت کی دعا کی، نوازشریف نے کہا کہ ن لیگی کارکنان آزادی مارچ میں بھرپور
شرکت کریں گے، آزادی مارچ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔
میڈیا
رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ہے، دونوں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ شہبازشریف نے کروایا۔
بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم نوازشریف صحت سے متعلق دریافت
کیا اور کہا کہ آپ ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، اللہ آپ کو جلد صحت یابی عطافرمائے۔
اس موقع
پر دونوں رہنماؤں میں آزادی مارچ پر بھی گفتگو ہوئی، سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا
کہ آزادی مارچ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں، ن لیگی کارکنان بھرپور جذبے کے ساتھ آزادی
مارچ میں شرکت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی حمایت پر نوازشریف کا
شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ پیر کو نواز شریف کی صحت اچانک خراب ہونے کی اطلاعات سامنے
آئی تھیں جس کے بعد انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
مسلم
لیگ (ن) کے قائد کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک کم ہو گئے تھے جس پرانہیں ہنگامی بنیادوں
پر طبی امداد اور پلیٹ لیٹس کی میگا کٹ لگائی گئیں، تاہم ابھی بھی ان کا ہسپتال میں
علاج جاری ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی طبی بنیاد
پرضمانت کی درخواست کل کی سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ سروسز ہسپتال
کی میڈیکل ٹیم کے ایک ڈاکٹر نئی میڈیکل رپورٹ
کے ساتھ پیش ہوں، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کل تک جواب جمع کرائیں۔
No comments