بھارتی کمانڈر کےغیرذمہ درانہ بیانات کا جارحانہ جواب دینے کا فیصلہ
بھارتی کمانڈر کےغیرذمہ درانہ بیانات
کا جارحانہ جواب دینے کا فیصلہ
کشمیرہماری شہ رگ ہے، کوئی سمجھوتہ
نہیں کریں گے، مادروطن کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، کسی بھی بھارتی ایڈونچر کا منہ
توڑ جواب دیا جائے گا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے
کہا ہے کہ کشمیرہماری شہ رگ ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مادر وطن کے دفاع کیلئے
مکمل تیار ہے، کسی بھی بھارتی ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج شعبہ تعلقات
عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کورکمانڈر
کانفرنس ہوئی، جس میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز سمیت مقبوضہ کشمیر کی
صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
شرکاء کانفرنس نے عزم کا اعادہ کیا
کہ ملک کی عزت، سلامتی اور وقار کا ہرقیمت پر دفاع کریں گے۔ بھارتی کمانڈر کی جانب
سے غیرذمہ درانہ بیانات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ
نے کہا کہ کشمیرہماری شہ رگ ہے۔ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت
پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع
کے لیے مکمل تیار ہے۔ مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ کسی بھی بھارتی
ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں
کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ ملک کیخلاف بیرونی سازشوں کو ناکام بنانا قابل تعریف ہے۔
No comments