Breaking News

پونچھ کے علاقہ میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا


پونچھ کے علاقہ میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا
پونچھ کے علاقہ میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا
پونچھ کے علاقہ میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پونچھ میں گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں بھارتی جنرل سمیت دیگر 7 افسران زخمی ہوئے۔ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی




کاپٹر ممکنہ طور پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔ خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ہو۔ اس سے قبل اگست کے مہینے میں بھارتی ریاست اترکھنڈ میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان لے کر جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ جبکہ ستمبر کے مہینے میں بھارتی شہر گوالیار میں بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ بھارت کے طیارے گرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے کئی لڑاکا طیارے تربیتی پروازوں کے دوران گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ بھارت میں طیارے اور ہیلی کاپٹرز گرنے اور تباہ ہونے کی خبریں اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ رواں برس فروری میں بھی پاک فضائیہ نے ایک بھارتی مگ 21 اور ایس یو 30 جیسا جدید جنگی طیارہ مار گرایا تھا جس نے بھارتی فوج کے ہوش اُڑا دئے تھے۔ آج تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی خبر پر دفاعی تجزیہ کاروں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کے کیمپس تباہ کرنے اور پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کرنے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن اس کے اپنے طیارے اور ہیلی کاپٹر بغیر کسی جھڑپ اور




لڑائی کے گر کر تباہ ہو جاتے ہیں۔ ایسے طیارے اور ہیلی کاپٹر رکھنے والی فوج بھلا کیسے اتنے بڑے بڑے دعوے کر سکتی ہے جس کی قابلیت صرف اتنی ہے کہ ان کا اپنا پائلٹ پاکستان کی حراست میں رہنے کے بعد پاکستانی حکومت کی انسانی ہمدردی اور جذبہ خیر سگالی کی وجہ سے واپس اپنے وطن پہنچ گیا تھا۔



No comments