Breaking News

کسی غلط فہمی میں نہ رہنا ۔۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے سامنے گھٹنے کیوں ٹیک دئیے؟ بین الاقوامی سطح پر ہلچل

شام میں ترکی کے سیزفائر کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ترکی پر عائد تمام پابندیاں فی الفور اٹھانے کااعلان کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ترکی سیزفائر کے معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو اس پر عائد

پابندیاں فوری اٹھا لی جائیں گی تاہم اگر اس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پابندیاں دوبارہ لگا دی جائیں گی۔صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ”ترکی اور شام کی سرحد پر ہمیں بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ وہاں سیف زون قائم ہو چکا ہے۔ “ انہوں نے ترکی اور شام کے درمیان سیز فائر کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ ”جنگ بندی ہو چکی ہے اور لڑائی ختم ہو گئی ہے۔کرد اب محفوظ ہیں۔ انہوں نے شام کے معاملات میں ہمارے ساتھ مل کر بہترین کام کیا۔ اب داعش کے پکڑے گئے قیدی بھی محفوظ ہیں۔“واضح رہے کہ ترکی نے اپنے بارڈر کے ساتھ ملحق شامی علاقوں سے کردوں کو نکال دیا ہے اور ان علاقوں کو سیف زون بنا دیا ہے تاکہ ان علاقوں کو بیس بنا کر کرد شدت پسند ترکی کے اندر جو دہشت گرد کارروائیاں کرتے تھے انہیں روکا جا سکے۔

No comments