Breaking News

مریم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

مریم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
مریم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

مریم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
مریم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا، نواز شریف کی صاحبزادی کو اپنے والد سے ملاقات کروانے کیلئے پے رول پر رہا گیا، ملاقات کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو رہا کر دیا ہے۔ مریم نواز کو پے رول پر رہا کیا گیا ہے تاکہ وہ




سروسز ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کر سکیں۔ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد نیب کی ٹیم مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے لے کر سروسز ہسپتال کیلئے روانہ ہوگئی ہے، جہاں ان کی نواز شریف سے ملاقات کروائی جائے گی۔ ملاقات کے بعد مریم نواز کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ مریم نواز اپنے والد نواز شریف سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی ان کے والد نواز شریف سے ملاقات کروانے کا انتظام کروایا جائے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مریم نواز کی ان کے والد نواز شریف سے ملاقات آج شب یا کل کسی وقت کروائی جائے گی۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد محمد نواز شریف سے ملاقات کی خصوصی اجازت کیلئے محکمہ داخلہ کودرخواست ارسال کی تھی ۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کی جانب سے ارسال کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے محمد نوازشریف خرابی




صحت کی وجہ سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جہاں ان کو والد کی طبیعت بارے آگاہی ممکن نہیں ۔درخواست ہے کہ مریم نواز کو اپنے بیمار والد سے ملنے کی خصوصی اجازت دی جائے۔ اب حکومت نے مریم نواز کی اس درخواست کو منظور کر لیا ہے۔



No comments